32nd Meeting of Khyber Pakhtunkhwa Provincial Cabinet Held Under Chairmanship of Chief Minister Ali Amin Gandapur


Sports
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس۔ کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کی شرکت۔
• وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال۔
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کے خلاف اس شاندار فتح پر مسلح افواج اور پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ان شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں.
• ہم نے اس جارحیت میں خیبر پختونخوا کے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے، شہداء کے ورثا کو 50، 50 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دئے جائیں گے، متلعقہ ممبران اسمبلی مقامی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ آن شہداء اور زخمیوں کے گھروں میں جا کر انہیں امدادی پیکج جلد ادا کریں. علی امین گنڈاپور
• کوہستان میں سامنے آنے والی مبینہ مالی بے ضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، خوش آئند بات ہے کہ نیب نے اس کیس میں کچھ ریکوریاں بھی کی ہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں نیب کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی، نیب کو تحقیقات کے لئے جو بھی ڈاکومنٹس درکار ہونگے، صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، اس کیس میں جو بھی لوگ اور ادارے ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، علی امین گنڈاپور
• بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی کے اس کیس میں ملوث عناصر کے خلاف کسی اور ادارے سے زیادہ سخت کارروائی صوبائی حکومت خود کرے گی، متعلقہ کابینہ اراکین پریس کانفرنس کے ذریعے اس کیس کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں، علی امین گنڈاپور
اس کیس کی حکومتی سطح پر تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے جس میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہونگے۔
Share On: