A delegation of members of the National and Provincial Assembly from Swabi met with Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Sardar Ali Amin Khan Gandapur.


Sports
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد کی ملاقات۔ وفد کی قیادت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، صوبائی وزراء ظاہر شاہ طورو، عاقب اللہ خان، فیصل خان ترکئی، رکن صوبائی اسمبلی رنگیز خان اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں ضلع صوابی میں تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال۔ وفد کا وزیراعلی سے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ۔ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے تمباکو کے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا ہے، وفد
وزیر اعلیٰ کی تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی یقین دہانی۔ وزیراعلی کی متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت۔
ان کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیر اعلی کی یقین دہانی
اس سلسلے میں تمباکو پر عائد صوبائی ٹیکسوں میں ضروری ردوبدل کیا جائے گا، کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کو ریلیف دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، علی امین گنڈاپور
Share On: