About Rs 6 billion worth of contracts were signed at the ceremony held at CM House Khyber Pakhtunkhwa


پشاور: تقریب میں تقریباً 6 ارب روپے کے معاہدوں پر دستخط
 
 خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،خیبرپختونخوا ریونیو موبلائزیشن اور پبلک ریسورس اور ڈائرکٹریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مختلف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط
 
 پیپرلس گورنمنٹ معاہدے پر خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ و خیبرپختونخوا ریونیو موبلازیشن اور نیٹسول کے درمیان دستخط،
 
خیبرپختونخوا میں سائنس میوزیم کے قیام کے معاہدے پر ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور GSK کے مابین دستخط.
 
 ڈیجیٹل سٹی آف ہری پور کے قیام کے حوالے سے خیبرپختونخوا آئی بورڈ اور نیشنل لاجسٹک سیل کے درمیان معاہدے طے.
 
 سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے کےپی آئی ٹی بورڈ اور نادرا کے مابین معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
 
 400 نوجوانوں کو نینو ڈگریوں کے حصول کے لئے کےپی آئی ٹی بورڈ اور یوڈاسٹی (Udacity) کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا گیا.
 
 صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی تقریب سے خطاب
 
 تمام معاہدے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن پروگرام کیطرف اہم کڑی ہے. وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان
 
 اس معاہدے کے تحت نوجوانوں کو ایڈوانس ڈیجیٹل سکلز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ عاطف خان
 
 ایڈوانس ڈیجیٹل سکلز میں ڈیٹا سائنس،کلاوڈ کمپیوٹنگ ،سائبر سکیورٹی وغیرہ شامل ہیں. عاطف خان
 
 ڈیجیٹل سٹی ہری پور کے قیام سے آئی ٹی انڈسٹری کو سہولیات فراہم ہوگی۔ عاطف خان
پشاور: پہلے مرحلے میں سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز صوبے میں ڈویژنل سطح پر اور سات موبائل سہولت کا آغاز کیا جائے گا۔ عاطف خان
 
 دوسرے مرحلے میں صوبے کے تمام اضلاع میں سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کو وسعت دی جائے گی۔ عاطف خان
 
 سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز سے عوام کو ون ونڈو سروس مہیا کی جائے گی۔ عاطف خان
پہلے مرحلے میں عوام کو مختلف محکموں کے 19 خدمات فراہم کی جائے گی جسے بعد میں بڑھایا جائے گا۔ عاطف خان
 
سی ایف سی سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکروں سے نہ صرف چھٹکارا حاصل ہوگا بلکہ شفافیت بھی یقینی ہوگا۔ عاطف خان
 
 خیبرپختونخوا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم پاکستان میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم ہوگا۔ عاطف خان
 صوبے کے میں 3 ارب روپے کی لاگت سائنس میوزیم بنارہے ہیں، عاطف خان
 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے قیام سے بچوں اور نوجوانوں میں نئے سائنسی تحقیق کی طرف رجحان بڑھے گا۔ عاطف خان
 
 مستقبل ترقی و خوشحالی سائنس و آئی ٹی شعبے سے وابستہ ہے۔ عاطف خان
 معیشت کی بہتری کیلئے آئی ٹی میں ترقی وقت کا تقاضا ہے ،عاطف
8 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دے رہے ہیں، عاطف خان
ہمارا مقصد اپنے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں بین القوامی مقابلوں اور چیلنجز کے لئے تیار کرنا ہے، عاطف خان
 
صوبے میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کئے جارہے ہیں، عاطف خان
ہری پور مردان سوات ،پشاور میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، عاطف خان
 
 
 
 
Share On: