Special Assistant to the KP Chief Minister for Science & IT, Dr. Shafqat Ayaz, Visits National Incubation Center Peshawar


Sports
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کا دورہ
ڈاکٹر شفقت ایاز نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “پشاور میٹ اپ” میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وکیل تیمور ملک، NIC کی انتظامیہ اور ٹیکنالوجی ماہرین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر شفقت ایاز نے نوجوانوں سے خصوصی گفتگو کی اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فری لانسرز، اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے پالیسی سطح پر بھرپور کام کر رہی ہے۔
نوجوان ٹیکنالوجی ماہرین اور فری لانسرز سے یہ ملاقات نہ صرف خیبرپختونخوا میں آئی ٹی ایکو سسٹم کے فروغ کا مظہر تھی بلکہ نوجوان نسل کے جوش و جذبے کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کی ایک کامیاب کوشش بھی ثابت ہوئی۔
 
 

 

Share On: