نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارا۔ اُنہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہم کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کے حوالے سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا
Please Wait...