Chief Minister Ali Amin Gandapur Orders High-Level Inquiry into Alleged Irregularities in Bannu ETA Test


Sports
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا بنوں میں ایٹا ٹیسٹ میں مبینہ بےضابطگی کا سخت نوٹس، معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم، وزیراعلی سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔
”اس وقت صوبے بھر میں ہزاروں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ایٹا کے ذریعے امتحانات منعقد ہو رہے ہیں، لہٰذا امتحانی نظام میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی نہ صرف امیدواروں کے مستقبل کو متاثر کرتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرتی ہے. انکوائری میں نہ صرف موقع کے فوری حقائق بلکہ ایٹا کے نظام میں موجود ممکنہ کمزوریوں کا بھی جائزہ لیا جائے، واقعے میں ملوث یا غفلت کے مرتکب کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کی سفارش کی جائے۔“ علی امین خان گنڈاپور
Share On: