Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Mahmood Khan Chairing 63rd Meeting of Provincial Cabinet


Sports
صوبائی کابینہ اجلاس میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (SMEs) کو سبسڈی دینے کیلئے راست ماڈرنائزیشن فنانس سکیم اور راست ورکنگ کیپٹل فنانسنگ سکیم کو 6 ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ سکیم بینک آف خیبر محکمہ صنعت و تجارت کے ساتھ مشاورت کے بعد نافذ کرے گا۔
اس اقدام سے صوبے کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہو گی۔ کارخانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو شہریوں کو ملازمت اور تکنیکی تربیت دینے کے لیے پابند بنانے کے لیے اپریٹس شپ بل 2021 کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں ٹیکنیکل افرادی قوت میں اضافہ ہوگا۔
 
▪️ صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے تحت سمری آٹومیشن سسٹم کی منظوری دیدی۔ اس نظام کے تحت وزیراعلیٰ اور چیف سیکٹری کو سرکاری دستاویزات سافٹ ویئر کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔ اقدام سے سرکاری امور میں روایتی خط و کتابت کا خاتمہ اور انجام دہی میں تیزی آئے گی۔ سمری آٹومیشن سسٹم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پالیسی ہے۔
▪️ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل و ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2021ء کی منظوری دی۔ پالیسی کا مقصد عوامی فلاح کے اقدامات سے شہریوں کو آگاہ رکھنا اور اشتہاری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
پالیسی کے تحت سرکاری اشتہارات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ویب سائٹس، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیے جا سکیں گے۔
▪️ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا نوادرات ترمیمی ایکٹ 2010ء کی منظوری دی۔ اس سے صوبے میں نوادرات کیلئے غیر قانونی کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف موثر قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (WSSP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پینل کی منظوری بھی دی۔
▪️ کابینہ نے خیبر پختونخوا فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے کونسل کے 9 ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی۔
▪️ کابینہ اجلاس میں گزشتہ سال دلزاک روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مبشر احمد کیلئے سپیشل شہداء پیکج کی منظوری دی گئی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابقہ خیبر ایجنسی (ضلع خیبر) میں بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو باقی ماندہ معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی۔
▪️ کابینہ اجلاس میں ٹوارزم ایریا اینٹی گریٹڈ پراجیکٹ، سب ہیڈ کالام اینڈ ناران کیلئے کیپرا رولز میں رعایت کی منظوری دی گئی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے گریڈ انیس کے افسر رضا حبیب کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔
▪️ حادثات کی صورت میں زخمیوں اور شہداء کو کمپنسیشن دینے کی پالیسی میں پشاور ہائی کورٹ اور اس کے تمام بنچ کے ججوں کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے ڈی آئی خان میں ریجنل دفتر کے قیام کیلئے سرکاری 3 کنال 9 مرلے اراضی کی ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن کو منتقلی کی منظوری بھی دی۔
▪️ خیبرپختونخوا بینولنٹ فنڈ الائٹمنٹ آف پلاٹس ٹو گورنمنٹ سرونٹس رولز کی منسوخی کی منظوری دی گئی۔ متعلقہ ملازمین کے ورثاء کو پلاٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے مالی معاونت دی جائے گی۔
▪️ کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی ایکٹ2021ء کی منظوری بھی دی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے تعلیمی مقاصد کیلئے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو سیٹلائٹ ٹی وی براڈ کاسٹ سٹیشن کے قیام کیلئے این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔
▪️ صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020ء کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
▪️ صوبائی کابینہ نے تحصیل پبی میں عدالتوں کے قیام کیلئے 6 کنال اراضی ضلعی عدلیہ کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔ عدالتوں کے قیام سے تحصیل پبی کی تقریباً ساڑھے 4 لاکھ آبادی کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی۔
▪️ صوبائی کابینہ کے آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا تحفظ صارفین رولز 2021 کی منظوری بھی دی گئی۔ اس قانون کے تحت صارفین کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جا سکے گا۔
 
 
 
Share On: