Chief Minister KP Chairs Key Meeting with Hazara Division's Public Representatives to Review Development Projects


Sports
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں کا اجلاس۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے علاوہ ہزارہ ڈویژن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل انتظامیہ کے اعلی حکام کی شرکت۔
• ہزارہ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے حوالے سے مشاورت۔ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ۔
• وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور کا پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے اہم اقدام۔ ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ۔
• بٹگرام کے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے وزیر اعلی کے اس فیصلے کا خیرمقدم۔ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی اشد ضرورت تھی۔ اس فیصلے پر علاقے کی عوام کی طرف سے وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، عوامی نمائندے
• بانی چئیرمین عمران خان نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا، بانی چئیرمین کے اس اعلان کو عملی جامہ پہنانا ضروری تھا، ضلع کا درجہ ملنے سے آلائی کی پسماندگی اور لوگوں کے مسائل کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، علی امین خان گنڈاپور
• بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کے لئے درکار فنڈز مختص کئے جائیں، علی امین خان گنڈاپور
Share On: