Chief Minister Mehmood Khan chairing a meeting regarding the establishment of medical colleges in the new budget


وزیراعلی محمود خان کی زیرِ صدارت نئے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اعلان کردہ نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس
متعلقہ حکام کو ضلع چارسدہ، بونیر، ہری پور اور مانسہرہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے میڈیکل کالجز کے قیام کےلئے ابتدائی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اضلاع میں پہلے سے موجود غیر مستعمل سرکاری عمارتوں کا معائنہ کرکے 15 دنوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ موزوں ہونے کی صورت میں ان عمارتوں میں میڈیکل کالجوں کے قیام کےلئے مزید پیشرفت عمل میں لائی جاسکے.
وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ ان عمارتوں کا معائنہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے طے شدہ معیار کی روشنی میں کیا جائے اور کسی بھی کمی بیشی کی صورت میں انہیں پوری کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کی جائیں۔
Share On: