Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Mr. Mahmood Khan's Meeting with Prime Minister Mr. Imran Khan


Sports
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیز II اور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ وزیر اعظم کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صوبے میں رہنے والے لوگوں کوجلداز جلدریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
Share On: