وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، موجودہ برفباری کی صورتحال کے پیش نظر تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محمود خان نے گلیات میں برفباری کی صورت حال کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گلیات کی صورتحال پر خصوصی نظر ہے، گلیات میں سیاحوں سے متعلق کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں میں موجود سیاحوں کو ہوٹلوں اور قیام گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ محمود خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Please Wait...