CM Gandapur Declares Educational Emergency to Enroll Out-of-School Children in High-Risk Districts


وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس۔ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے وزیر اعلی کا اہم اقدام۔ جن اضلاع میں سکول سے باہر بچوں کی شرح 50 فیصد یا اسے زیادہ ہے ان اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ۔ اجلاس میں ایمرجنسی کے تحت مجوزہ اقدامات کی اصولی منظوری۔ ایمرجنسی کے تحت سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کو بڑھانے کے لئے کثیر الجہتی اقدامات کئے جائیں گے، اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کے لئے نئے بجٹ میں اسکیمیں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ
ایمرجنسی کے تحت ان اضلاع میں بچوں کی انرولمنٹ کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت
اس لائحہ عمل پر موثر عملدرآمد کے کے لئے ہر ضلع کے مخصوص حالات کے مطابق قابل عمل پلان تیار کیا جائے، ان علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف ماڈلز اور آپشنز پر کام کیا جائے، اس وقت صوبے میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح تشویشناک ہے، علی امین گنڈاپور
اگلے سال زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے لئے انرولمنٹ مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے، بچیوں کا سکول سے باہر ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے، علی امین گنڈاپور
انرولمنٹ مہم میں بچیوں کے داخلوں پر خصوصی توجہ دی جائے، بعض سکولوں میں اب بھی بچے بچیاں فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 77 سال بعد تعلیم کی یہ صوتحال ایک قومی المیہ ہے، ہم مزید اس صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہمارا مشن ہے کہ کسی بھی سرکاری سکول میں کوئی بچہ یا بچی فرش پر نہیں بیٹھے گا، علی امین گنڈاپور
کوئی بھی سرکاری سکول بغیر واش روم اور پینے کے پانی کی سہولت کے نہیں ہوگا، تعلیم ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے، اگلے بجٹ میں ہم اس شعبے میں مزید وسائل لگائیں گے، علی امین گنڈاپور
ان وسائل کے موثر اور دانشمندانہ استعمال کے لئے حقائق پر مبنی اعدادوشمار کی دستیابی یقینی بنائی جائے، تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے تمام سرگرمیاں اعدادوشمار پر مبنی ہونی چاہییں، علی امین گنڈاپور
سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی استعداد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، نئے اساتذہ کی بھرتیوں میں سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے، علی امین گنڈاپور
جن علاقوں میں سکول قائم کرنے کی ضرورت ہے وہاں کرائے کی عمارتوں میں سکولز قائم کئے جائیں، جن سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح بہتر ہے اگلے بجٹ میں ان سکولوں کو اپگریڈ کیا جائے، سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح اور تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، پہلے سے قائم سکولوں میں لیبارٹریز اور امتحانی ہالز سمیت دیگر ناپید سہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں، علی امین گنڈاپور
Share On: