Eid-ul-Adha Cleanliness Campaign Successfully Completed Across the Province


Sports
صوبہ بھر میں عیدالاضحیٰ صفائی مہم کامیابی سے مکمل
"صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 24 ہزار 939 ٹن آلائشیں اور کچرا بروقت اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا، ہر ضلع میں اوسطاً 693 ٹن کچرا تلف کیا گیا،صفائی مہم میں کل 10 ہزار 779 اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا،مجموعی طور پر 1289 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں بروقت اور مؤثر طریقے سے حل کیا گیا۔"
" یہ وسیع پیمانے پر صفائی مہم انتہائی کم لاگت میں پایۂ تکمیل تک پہنچائی گئی، مہم پر مجموعی طور پر 78.5 ملین روپے خرچ ہوئے، ہر ضلع میں اوسطاً 2.5 ملین روپے صفائی مہم پر خرچ ہوئے،بعض اضلاع میں یہ خرچہ نہ ہونے کے برابر رہا، صفائی مہم میں شریک تمام اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔"
"خیبر پختونخوا حکومت نے مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے آلائشیں بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صفائی مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ نے صفائی مہم کی کامیاب تکمیل پر متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو شاباش دی۔"
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف
Share On: