Atif Khan, the Khyber Pakhtunkhwa’s Minister for Food inaugurated the digitization of the Food Department


Sports
وزیر خوراک، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا عاطف خان نے محکمہ خوراک ڈیجٹائزیشن پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا - ڈیجٹائزیشن سے محکمہ خوراک میں شفافیت کو فروغ، کارکردگی بہتر ہوگی، وزیر خوراک عاطف خان
 
گندم کی سپلائی کے پورے نظام سمیت انسپکشن و دیگر اہم پہلووں کی ڈیجٹائزشن مکمل کرلی ہے، کوتاہی کی صورت میں اہلکاروں کو جواب دہ بنایا جاسکے گا، گندم کے اسٹاک سے خوراک کے معیار تک نگرانی کا عمل بہتر ہوگا، 
 
 ڈیجٹائزیشن سے محکمہ خوراک میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک جامع نظام متعارف کیا جارہا ہے،  گندم سپلائی کرنے والے ٹرکوں کی ٹریکنگ ہوگی، لیبارٹریز سے خوراک کے نمونوں کے نتائج مرکزی ڈیٹابیس میں موصول ہونگے، ایک ہی کلک پر معلومات تک رسائی ممکن ہوجائیگی،
 
 سرکاری گوداموں میں گندم کا ریکارڈ رکھنے کا روایتی طریقہ ان لائن ڈیٹا بیس میں تبدیل ہوجائیگا، نقطہ آغاز سے گودام، ملز تک گندم کی سپلائی کرنے والے ٹرک کی ٹریکنگ بھی کی جاسکے گی، لیبارٹری منیجمنٹ سسٹم سے مختلف اشیا خوردونوش سے متعلق ملاوٹ کی شرح معلوم ہوسکے گی،
 
معلومات کی بنیاد پر بہتر حکمت عملی سے کام ہوگا، ڈیجٹائزیشن سے انسپکشن رپورٹ موبائل اپلیکشن کی مدد سے موقع پر ہی درج کی جائیگی، جرمانے کی صورت میں موقع پر چالان دیا جائیگا، جو متعلقہ بینک میں جمع کیا جائیگا، عاطف خان
 
 
 
 
 
Share On: