Khyber Pakhtunkhwa Government Makes Major Announcement to Promote Adventure Tourism


Sports
خیبرپختونخوا حکومت کا ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کا بڑا اعلان
پشاور: عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی قیادت میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے تریچ میر چوٹی کی پہلی کامیاب مہم کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر "تریچ میر جوبلی جشن 2024-25" منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں چترال میں فیسٹیول، بیس کیمپ پر بین الاقوامی ٹریکرز کی رہنمائی اور مقامی قیادت میں پہلی مہم جوئی کا آغاز شامل ہے۔
حکومت نے چترال، سوات اور مانسہرہ میں 20 کروڑ روپے سے ایڈونچر ٹورازم ٹریننگ سینٹرز قائم کیے ہیں، جہاں کوہ پیمائی، ایریل اسپورٹس، ونٹر اسپورٹس اور ریسکیو تربیت دی جائے گی۔ مزید 298
.6 ملین روپے حفاظتی نظام اور مقامی صلاحیتوں کی تعمیر پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
گلیات، نتھیا گلی، دیر اور ڈونگاگلی میں ٹری ہاؤس، زپ لائنز، بائیکنگ ٹریلز اور دیگر جدید سیاحتی سہولیات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
سیکرٹری سیاحت بختیار خان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف روزگار کے 5000 مواقع پیدا کریں گے بلکہ پاکستان کو ایشیا کا بڑا ایڈونچر ٹورازم مرکز بنانے میں مدد دیں گے۔
 
494048441_1025478246351539_2881593729255398368_n_(1)
 
493912560_1025478386351525_7973461369816040994_n
Share On: