بھارتی جارحیت کے تناظر میں خیبر پختونخوا حکومت نے عوام اور میڈیا سے بروقت، مصدقہ اور بلاتعطل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے فعال رہنے والے ایمرجنسی انفارمیشن مینجمنٹ ڈیسک قائم کر دیے ہیں*محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے تین الگ الگ خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جو دن رات کام کریں گے تاکہ عوام تک حالات کی بروقت اور درست معلومات پہنچائی جا سکیں۔ان ڈیسک کا بنیادی مقصد بدلتے حالات سے متعلق عوام کو حقائق سے باخبر رکھنا اور میڈیا اداروں، صحافیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے براہ راست رابطے کو قائم رکھنا ہے
Please Wait...