KP Govt Awards 140 Youth with Grants up to Rs. 600,000 for Excellence in Science & Technology- STIT


محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومتِ خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام سائنس ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 140 نوجوانوں کو ڈیڑھ لاکھ اور چھ چھ لاکھ روپے کی گرانٹس دینے کی تقریب۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز تھے، جبکہ سیکریٹری ST&IT امجد علی خان، DGST کے ڈائریکٹر جنرل ساجد شاہ، KPITB کے منیجنگ ڈائریکٹر، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
یہ تقریب پشاور میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (DGST) کے تعاون سے آئی ایم سائنسز یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا بھر کی 30 سے زائد جامعات کے طلبہ و طالبات، ان کے اساتذہ، اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں DGST کے دو اہم پروگرامز کے تحت نوجوانوں کو گرانٹس اور ایوارڈز دیے گئے۔ انڈر گریجویٹ ریسرچ سپورٹ پروگرام کے تحت 80 طلبہ کو فی کس 1.5 لاکھ روپے دیے گئے، جبکہ ماسٹرز انٹرڈسیپلنری ریسرچ پروگرام کے 60 گریجویٹس کو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کی گرانٹس دی گئیں۔ یہ ماسٹرز پروگرام خیبرپختونخوا کے 11 اسٹریٹجک شعبوں سے منسلک ہے، جن میں جواہرات، شہد، جڑی بوٹیاں، مائیکرو ہائیڈرو انرجی، آثارِ قدیمہ، بائیومیڈیسن، خلائی سائنسز، اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
ڈاکٹر شفقت ایاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے نہ صرف مقامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی بلکہ طبی میدان میں بھی مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شفقت ایاز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسرچرز کو توصیفی اسناد اور سرٹیفکیٹس بھی دیے۔ یہ ایوارڈ تقریب نہ صرف خیبرپختونخوا میں چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وژن کے تحت تحقیقی ماحول کو فروغ دینے کی سمت ایک مثبت قدم تھا، بلکہ یہ نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کا ایک نیا باب بھی کھولتا ہے۔
 
509739584_1226585018839719_7316319970922659844_n509739584_1226585018839719_7316319970922659844_n
Share On: