Message of caretaker Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Azam Khan on the occasion of Defense of Pakistan


Sports

6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے ۔ اس دن پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنے وطن کی سلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا اور آج اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ پاکستانی قوم میں ایک نیا جذبہ پیدا کرتی ہے اور دنیا اس بات کو مان لے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت, ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم، مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ محمد اعظم خان نے اس موقع پر کشمیری عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اس مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی چاہت کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

Share On: