خیبر پختونخوا حکومت تعلیمی میدان میں سب سے آگے۔۔۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ جنگلات کے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی۔
Meeting regarding Review and Performance of last two months of all districts officers held today, at DC Conference room under the chairmanship of ADC (G) Mr. Zamin Khan Mohmand. The ADC (G), checked and evaluated the performance of each officer. Good performance officer was appreciated while issued stern directions to those officers whose performance was poor and nil. To bring Administrative and Regularity inspection on top most position was the main theme of the meeting.
کومت خیبر پختونخوا کے جانب سے ایک اور وعدہ کی تکمیل۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار ایڈ منیسٹریٹر اوقاف باجوڑ نے آج ایک پروقار تقریب میں وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے پیش امامان جامع مساجد اور مینارٹی مذہبی پیشواؤں کو دیئے جاننے والے ماہانہ وظیفہ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی تقریب میں چھ امام مساجد اور ایک مینارٹی مذہبی پیشوا باجوڑ شمسول مسیح کو وظائف کے چیکس جاری کئے گئے۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب نے علمائے کرام کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت باجوڑ کے تمام تحصیلوں کے 700 سے زائد پیش امامان جامع مساجد کو تحصیل وائز شیڈول کے مطابق وظائف دیئے جا رہے ہیں جو کہ سہ ماہی طریقہ کار سے ایک سال کے عرصہ تک چار اقساط میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام نے فرمایا کہ پروگرام سے علمی خاندانوں کو مالی معاونت اور لگن کیساتھ دین اسلام کے خدمت کرنے کا جذبہ ملے گا۔ علمائے کرام نے حکومت کے اس معاونت کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا ضم شدہ اضلاع میں یکساں مواقع کیلئے ترجیحی اقدامات کا عزم قبائیلی ضلع باجوڑ میں تمام شعبوں میں اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل
In compliance to the Govt Direction, the District Planning Officer attended the opening ceremony of Bajaur Football Sports Gala, arranged by the sports association Bajaur in which teams from Malakand Division would participate . The Chief guest explained the detailed interventions being made by the Govt I’m sports sector for the youth of merged districts to enable them to ba a part of national teams . He assured full cooperation on the part of District administration Bajaur in all such health competitions.
ج بمورخہ 12/01/2021 ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب تحصیلدار خار بخت جہان کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز باجوڑ خار کے مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔ پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا. بچوں کی انگلی پر نشان چیک کئے. ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ تحصیلدار خار بخت جہان کے ہمراہ تحصیل خار غنی آ ڈئ بی ایچ یو کا بھی دورہ کیا بی ایچ یو کے مختلف یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا سٹاف حاضری ، ادویات کی موجودگی و سٹاک رجسٹر اور بی ایچ یو کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بی ایچ یو انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہدایات پر ضلع افسران نے کرونا وائیرس کے دوسرے لہر کےممکنہ روک تھام اور عوام کی آگاہی کے خاطر ضلع کے مختلف عوامی مقامات اور ھوٹلز پر احتیاطی تدابیر کے آگاہی کے لئے وزٹ کیا۔ اور عوام الناس کو ماسک لگانے اور جسمانی فاصلہ رکھنے کے تاکید کی۔ انھوں نے لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کی اور ماسک نہ لگانے پر جرمانہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ھم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائیرس سے محفوظ رہ سکتے ھیں۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہدایات پر اج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر نےتحصیلدار لوئی ماموند اور واڑہ ماموند بخت جھان اور وکیل خان کے ھمراہ کرونا وائیرس کے دوسرے لہر کےممکنہ روک تھام اور عوام کی آگاہی کے خاطر تحصیل ماموند کے مختلف عوامی مقامات اور ھوٹلز پر احتیاطی تدابیر کے آگاہی کے لئے وزٹ کیا۔ اور عوام الناس کو ماسک لگانے اور جسمانی فاصلہ رکھنے کے تاکید کی۔ انھوں نے لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کی اور ماسک نہ لگانے پر جرمانہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ھم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائیرس سے محفوظ رہ سکتے ھیں۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائیلی ضلع باجوڑمیں آج بمورخہ 11/01/2021پر پو لیو مہم کا با قا عدہ آغاز ہو چکا ہے مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ھدایت پر اج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر نے ناواگئ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں لغڑئی ، ملنگی ، مینہ میں بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پو لیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پو لیو ایک موذی مرض ہے ہم سب نے مل کر اس موذی مرض کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
آج بمورخہ 11/01/2021 کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سلیمان خالد ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے ہمراہ ڈی سی آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے خاتمے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند، این سٹاپ ڈاکٹر حمایت اللہ، محکمہ صحت او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
کومت خیبر پختونخواہ اورڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پراج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیرکے سربراھی میں عوامی شکایات کے ازالے اور انکے انڈور حل کیلئے تحصیل ماموند علاقہ ملنگی گورنمنٹ ھائی سکول میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان ، تحصیلدار بخت جھان اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ سربراھان بشمول بڑی تعداد میں علاقائی عمائیدین نےشرکت کی۔علاقائی عمائیدین نے اپنے مسائیل تفصیلی بیان کی جس پر متعلقہ محکموں کے سربراھان نے انکومطمن جواب دیا۔بعد میں اےسی صاحب نےخطاب کرتے ھوئے کہا۔ کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن باجوڑ اپکے مسائیل گھر کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ھے۔اور بہت جلد اپکے تمام مسائیل حل کئے جائینگے۔ علاقائی عمائیدین نے تمام سربراھان کا شکریہ ادا کیا۔
آج بمورخہ 15/12/2020 ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) باجوڑ زمین خان مہمند صاحب کرونا وائرس کی موجودگی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔Th
On the instructions of Govt of Khyber Pakhtukhwa and special directions of Deputy Commissioner, Bajaur today the District Administration, Bajaur hold Tehsil Hazri/Revenue Darbar in the office of Assistant Commissioner, Khar for the masses of tehsil Salarzai which was headed by Additional Deputy Commissioner (G). Whereas the masses of the area put_up their genuine complaints regarding Arms Licences, Domicile Certificates, Blocked CNICs, Birth Registration, Land Registration and Land Disputed issues. For the redressal of their complaints, the Additional Deputy Commissioner (G) Mr. Zamin Khan issues necessary directions to the head of related branches to resolve their genuine issues on priority basis.
آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کے سربراہی میں تحفظ قرآن/مقدس اوراق کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحفظ قرآن ال پاکستان کمیونٹی صدر مولانا فیض الرحمن محمدی صاحب کے سربراہی میں ضلع باجوڑ تحفظ القرآن کمیٹی ممبران اور مختلف بازاروں کے صدرو نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقدس اوراق کو احسن طریقے سے دفنانے اور محفوظ رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقدس اوراق کا تحفظ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قرآن مجید کا ادب ہی ہماری دنیا و آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ علم ضروری ہے مگر ادب علم سے بھی ضروری ہے۔ مسلمانوں کے موجودہ حالات کی قرآن مجید کی بے ادبی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ قبرستانوں، کباڑ خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر قرآنی آیات کی بے حرمتی ہو رہی لیکن مسلمان کا احساس ہی نہیں ہو رہا۔ مقدس اوراق کا ادب ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے۔ تحفظ قرآن کمیٹی باجوڑ کو ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کی۔ اخر میں ال پاکستان تحفظ قرآن کے جانب سے باجوڑ تحفظ قرآن کمیٹی ممبران میں بدست ڈپٹی کمشنر تعریفی اسناد تقسیم کیں گئے۔
سات بہنوں کا بھائی محمد آیاز جس کو ٹیٹنس کی بیماری لاحق ہوئی تھی جو آج تک لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب نے آج بدست بانی جبران ویلفیر فاونڈیشن 40600 روپے ان کے چھوٹے بہنوں کو آج حوالہ کردیا.
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب سےغرشموزئی بوساق اقوام کے مشران نے ملاقات کی. ملاقات تعلیم، صحت اور امن وامان جس میں باجوڑ اور ملاکنڈ اضلاع کے اقوام کے درمیان پائی جانے والی حدبندی تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤصاحب نے یقین ظاہر کی کہ انشاء اللہ باجوڑ اور ملاکنڈ اقوام کے درمیان پائی جانے والی حدبندی مسئلے کا حل بہت جلد نکالا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے مزیدکہا کہ ہم باجوڑ میں عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور انشاء اللہ خدمت کر کے دکھائیں گے۔ غرشموزئی بوساق کے مشران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر آج منسٹر انڈسٹری خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب اور دیگر قبائلی عمائدین نے مہمان کا خصوصی کا استقبال کیا سول کالونی باجوڑ خار میں ایک تقریب منعقد ہوا تقریب میں ڈیڈک چیئر مین اجمل خان صدر چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ پختون یار باجوڑ کے قبائلی عمائدین اور دیگر شرکاء نے تقریب میں شرکت کی۔ منعقدہ تقریب سے قبائلی عمائدین نے ضلع باجوڑ کے اجتماعی مسائل کی نشاندھی کی منسٹر خیبر پخوانخواہ عبد الکریم خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں انقلابی اقدامات شروع کیے ہیں جس میں تعلیم ، صحت ، انڈسٹری سٹیٹ، سڑکوں کی تعمیر، محکمہ جنگلات ، زراعت، کھیلوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، ٹورازم ، اور دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تیزی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
Please Wait...