Scholarships Announced for Top Students in KP's Merged Districts Under 'Foundation Excellence Program


Sports

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا ضم اضلاع کے ہونہار طلباء کے لیے "فاؤنڈیشن ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام"*

ضم اضلاع کے کمیونٹی سکولوں کے 20 ذہین طلباء و طالبات کا میرٹ پر انتخاب۔ صوبائی ٹسٹنگ ایجنسی ایٹا کے تحت مکمل شفاف نظام کے ذریعے طلباءو طالبات کا انتخاب۔
صوبے کے معروف اداروں میں مفت داخلہ کلاس 6 سے بارہویں جماعت تک مکمل مفت سکالرشپ۔
ٹیوشن فیس، رہائش، کتابیں اور یونیفارم محکمہ تعلیم کا زیلی ادارہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن ادا کرےگا۔
طلباء کا انتخاب پراجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
تعلیمی مساوات اور ضم اضلاع میں تعلیمی ترقی کے لئے ایک انقلابی اقدام۔

Share On: