وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملک بھر خصوصا خیبر پختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ان کی جان و مال اور آئینی حقوق کا تحفظ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہاہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
Please Wait...