چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور نگراں صوبائی وزیر برائے ضم اضلاع عامر عبداللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس. ضم اضلاع کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ جس کی سربراہی نگراں صوبائی وزیر برائے ضم اضلاع کرینگے۔ سپیشل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ گروپ کے سیکرٹری ہونگے۔ جبکہ ڈی ائی جی پولیس، محکمہ پی اینڈ ڈی، صحت، تعلیم، داخلہ اور معدنیات کے سپیشل سیکرٹریز، محکمہ قانون اور سیاحت کے ایڈیشنل سیکرٹری بھی ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔ ورکنگ گروپ ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دیگر اہم امور کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنائے گا۔ ورکنگ گروپ میں کسی اور محکمے یا ادارے کے افسر کو بھی ضرورت کے تحت شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح ورکنگ گروپ کے تحت خصوصی سیل بھی کام کرے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی و خوشحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مربوط حکمت عملی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان اضلاع میں سیاحت، معدنیات، کان کنی، زراعت و لائیوسٹاک کے شعبوں میں مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔
Please Wait...